المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13526
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْأَعْيُنُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَتَّابٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَتَى عَلَيْنَا زَمَانٌ، وَمَا يَرَى أَحَدٌ مِنَّا أَنَّهُ أَحَقُّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، وَأَنَا فِي زَمَانٍ الدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ أَحَبُّ إِلَيْنَا مِنْ أَخِينَا الْمُسْلِمِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا ضَنَّ النَّاسُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ، وَتَرَكُوا الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَلَزِمُوا أَذْنَابَ الْبَقَرِ، وَتَبَايَعُوا بِالْعِينَةِ سَلَّطَ اللهُ عَلَيْهِمْ بَلَاءً لَمْ يَرْفَعْهُ حَتَّى يُرَاجِعُوا»ترجمہ
ہم میں سے کوئی یہ نہیں سمجھتا تھا کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی نسبت دینار و درہم کا زیادہ حق دار ہے، اور اب ہم ایسے زمانے میں ہیں کہ دینار و درہم ہمیں اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ محبوب ہیں۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جب لوگ دینار و درہم میں بخل کرنے لگیں، اللہ کی راہ میں جہاد چھوڑ دیں، مویشیوں کی دموں سے چمٹ جائیں، اور عینہ کی تجارت کرنے لگیں، تو اللہ تعالیٰ ان پر ایک ایسی آفت مسلط کر دے گا جسے وہ اس وقت تک نہیں اٹھائے گا جب تک وہ اپنے دین کی طرف نہ لوٹیں۔“