المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن عمير، عن ابن عمر باب: عبید بن عمیر کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13379
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلَةَ، وَكَانَ يَنْهَى عَنْ قَتْلِهِنَّ، وَعَنْ إِحْرَاقِ الطَّعَامِ» قَالَ سُفْيَانُ: «يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ إِحْرَاقُ الطَّعَامِ فِي أَرْضِ الْعَدُوِّ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مکھی کی تمام اقسام آگ میں ہیں سوائے شہد کی مکھی کے“، اور آپ ﷺ شہد کی مکھیوں کو مارنے سے اور کھانا جلانے سے منع فرماتے تھے۔ سفیان کہتے ہیں: ”غالباً کھانا جلانے سے مراد دشمن کی سرزمین میں کھانا جلانا ہے۔“