المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن قيس المدني أبو حازم، عن ابن عمر باب: محمد بن قیس مدنی ابوحازم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13253
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ نَهِيكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: سمعْتُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ الدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ هَذِهِ السَّخْلَةِ عَلَى أَهْلِهَا، وَلَوْ كَانَتِ الدُّنْيَا تَعْدِلُ عِنْدَ اللهِ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ لَمْ يُعْطِهَا إِلَّا أَوْلِيَاءَهُ، وَأَحِبَّاءَهُ مِنْ خَلْقِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، دنیا اللہ کے نزدیک اس مری ہوئی بکری کے بچے سے بھی زیادہ حقیر ہے جیسی یہ اس کے مالکوں کے نزدیک ہے، اور اگر دنیا اللہ کے نزدیک رائی کے دانے کے برابر بھی ہوتی تو وہ اسے اپنے دوستوں اور اپنی مخلوق میں سے اپنے محبوب بندوں کے سوا کسی کو نہ دیتا۔“