المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن قيس المدني أبو حازم، عن ابن عمر باب: محمد بن قیس مدنی ابوحازم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13254
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ نَهِيكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: سمعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا يُرِيدُ بِهَا إِلَّا وَجْهَهُ أَدْخَلَهُ اللهُ بِهَا جَنَّاتِ النَّعِيمِ "ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو یہ کہے: اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کی تعریف ہے، اور وہ زندہ ہے جسے موت نہیں آتی، بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے - اور اس سے صرف اللہ کی رضا چاہے، تو اللہ اسے اس کے ذریعے نعمتوں والی جنتوں میں داخل کرے گا۔“