المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن قيس المدني أبو حازم، عن ابن عمر باب: محمد بن قیس مدنی ابوحازم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13251
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَابْلُتِّيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ نَهِيكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ قَيْسٍ الْمَدَنِيَّ أَبَا حَازِمٍ، يَقُولُ: ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَامَ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ، وَيَوْمَ الْخَمِيسِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ، ثُمَّ تَصَدَّقَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، بِمَا قَلَّ مِنْ مَالِهِ غُفِرَ لَهُ كُلُّ ذَنْبٍ عَمِلَهُ حَتَّى يَصِيرَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ مِنَ الْخَطَايَا»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو بدھ، جمعرات اور جمعہ کے دن روزہ رکھے، پھر جمعہ کے دن اپنے مال میں سے جتنا کم ہو صدقہ کرے، اس کا ہر گناہ بخش دیا جائے گا یہاں تک کہ وہ گناہوں سے ایسا ہو جائے گا جیسے اس کی ماں نے اسے آج جنا ہو۔“