حدیث نمبر: 13181
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ أَبِي الصَّهْبَاءِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمًا، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عُمَرَ أَنَّهُ: كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا هَؤُلَاءِ أَلَيْسَ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟» قَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ، قَالَ: «أَلَيْسَ تَعْلَمُونَ أَنَّ اللهَ أَنْزَلَ فِي كِتَابِهِ مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ؟» فَقَالُوا: بَلَى نَشْهَدُ أَنَّهُ مَنْ أَطَاعَكَ فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ , وَأَنَّ مِنْ طَاعَةِ اللهِ طَاعَتَكَ، قَالَ: «وَطَاعَةُ اللهِ أَنْ تُطِيعُونِي، وَإِنَّ مِنْ طَاعَتِي أَنْ تُطِيعُوا أَئِمَّتَكُمْ، وَإِنْ صَلَّوْا قُعُودًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعِينَ»
ترجمہ

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس کچھ صحابہ کے ساتھ بیٹھے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے اپنی کتاب میں نازل فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، ہم گواہی دیتے ہیں کہ جس نے آپ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور اللہ کی اطاعت میں سے آپ کی اطاعت ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اللہ کی اطاعت یہ ہے کہ تم میری اطاعت کرو، اور میری اطاعت میں سے یہ ہے کہ تم اپنے اماموں کی اطاعت کرو، اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائیں تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13181
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 321، حدیث 13238