المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13166
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثنا قَتَادَةُ بْنُ الْفُضَيْلُ الرَّهَاوِيَّ، قَالَ: سَمِعْتَ أَبَا حَاضِرٍ يُحَدِّثَ عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَدْخُلُ فُقَرَاءُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِأَرْبَعِينَ خَرِيفًا» قُلْتُ: صِفْهُمْ لَنَا قَالَ: «هُمُ الدَّسِمَةُ ثِيَابُهُمْ، الشَّعِثَةُ رُءُوسُهُمْ، الَّذِينَ لَا يُؤْذَنُ لَهُمْ عَلَى السُّدَّاتِ، وَلَا يَنْكِحُونَ الْمُتَمَنِّعَاتِ، يُوَكَّلُ بِهِمْ مَشَارِقُ الْأَرْضِ وَمَغَارِبُهَا، يُعْطُونَ كُلَّ الَّذِي عَلَيْهِمْ، وَلَا يُعْطَوْنَ كُلَّ الَّذِي لَهُمْ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت کے فقراء اس کے مالداروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ میں نے عرض کیا: ہمیں ان کی صفت بتائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جن کے کپڑے میلے اور سر بکھرے ہوں گے، جنہیں دروازوں پر اجازت نہیں دی جاتی، اور جو مالدار عورتوں سے نکاح نہیں کر پاتے، زمین کے مشرق و مغرب انہی کے سپرد کیے جائیں گے، وہ اپنے ذمے کا سب کچھ ادا کرتے ہیں مگر انہیں ان کا پورا حق نہیں دیا جاتا۔“