المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13167
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ الرَّهَاوِيُّ، ثنا قَتَادَةُ بْنُ الْفُضَيْلِ، عَنْ أَبِي حَاضِرٍ، عَنِ الْوَضِينِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «سُئِلَتِ الْيَهُودُ عَنْ مُوسَى فَأَكْثَرُوا وَزَادُوا، وَنَقَصُوا حَتَّى كَفَرُوا، وَسُئِلَتِ النَّصَارَى، عَنْ عِيسَى فَأَكْثَرُوا فِيهِ وَزَادُوا، وَنَقَصُوا حَتَّى كَفَرُوا، وَإِنَّهُ سَيَفْشُوا، عَنِّي أَحَادِيثُ فَمَا أَتَاكُمْ مِنْ حَدِيثِي فَاقْرَءُوا كِتَابَ اللهِ، وَاعْتَبِرُوهُ فَمَا وَافَقَ كِتَابَ اللهِ فَأَنَا قُلْتُهُ، وَمَا لَمْ يُوَافِقْ كِتَابَ اللهِ فَلَمْ أَقُلْهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہود سے موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے (باتیں) بڑھائیں اور زیادتی کی، اور کمی کی یہاں تک کہ کافر ہو گئے، اور نصاریٰ سے عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بھی زیادتی کی اور کمی کی یہاں تک کہ کافر ہو گئے۔ اور عنقریب میری طرف منسوب احادیث پھیلیں گی، سو جو حدیث میری طرف سے تمہارے پاس آئے تو اسے اللہ کی کتاب پر پیش کرو اور اسے پرکھو، جو کتاب اللہ کے موافق ہو وہ میں نے کہی ہے، اور جو کتاب اللہ کے موافق نہ ہو وہ میں نے نہیں کہی۔“