المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13165
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ الْمُنْذِرِ، قَالَ: زَعَمَ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، وَزَعَمَ عُرْوَةُ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ صَامَ الْأَيَّامَ فِي الْحَجِّ وَلَمْ يَجِدْ هَدْيًا إِذَا اسْتَمْتَعَ فَهُوَ مَا بَيْنَ إِحْرَامِ أَحَدِكُمْ إِلَى يَوْمِ عَرَفَةَ، فَهُوُ آخِرُهُنَّ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو حج میں (تین) دن روزے رکھے اور اسے ہدی نہ ملے جب وہ متعہ کرے، تو یہ (روزوں کا وقت) تم میں سے کسی کے احرام سے لے کر یومِ عرفہ تک ہے، اور یہی ان کا آخری وقت ہے۔“