المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر سنه ووفاته باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 13003
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ: إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللهِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَكِنِّي أَبْغَضُكَ فِي اللهِ، قَالَ: وَلِمَ؟ فَقَالَ: «إِنَّكَّ تُنْقِي فِي أَذَانِكِ، وَتَأْخُذُ عَلَيْهِ أَجْرًا»ترجمہ
یحییٰ البکاء بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں آپ سے اللہ کے لیے محبت رکھتا ہوں۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”لیکن میں تم سے اللہ کے لیے بغض رکھتا ہوں۔“ اس نے کہا: کیوں؟ فرمایا: ”تم اپنی اذان میں تکلف سے آواز نکالتے ہو اور اس پر اجرت لیتے ہو۔“