المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر سنه ووفاته باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 12995
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: مَا أَلْبَسُ مِنَ الثِّيَابِ؟ قَالَ: مَا لَا يَزْدَرِيكَ فِيهِ السُّفَهَاءُ وَلَا يَعِيبُكَ بِهِ الْحُكَمَاءُ، قَالَ: مَا هُوَ؟ قَالَ: «مَا بَيْنَ الْخَمْسَةِ دَرَاهِمَ إِلَى الْعِشْرِينَ دِرْهَمًا»ترجمہ
یونس بن ابی یعفور اپنے والد سے روایت کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو سنا، ایک شخص نے ان سے پوچھا: میں کیسے کپڑے پہنوں؟ انہوں نے کہا: ایسے جن میں بیوقوف لوگ تمہیں حقیر نہ سمجھیں اور دانا لوگ تم پر عیب نہ لگائیں۔ اس نے پوچھا: وہ کیا ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”پانچ درہم سے بیس درہم کے درمیان کے کپڑے۔“