المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو رفاعة العدوي واسمه تميم بن أسيد باب: سیدنا ابورفاعہ عدوی رضی اللہ عنہ، ان کا نام تمیم بن اسید ہے
حدیث نمبر: 1271
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ: قَالَ أَبُو رِفَاعَةَ الْعَدَوِيُّ: " انْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ رَجُلٌ غَرِيبٌ جَاءَ يَسْأَلُ عَنْ دِينِهِ، لَا يَدْرِي مَا دِينُهُ؟ قَالَ: فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَرَكَ خُطْبَتَهُ، ثُمَّ أَتَى بِكُرْسِيٍّ خِلْتُ قَوَائِمَهُ حَدِيدًا، فَصَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ يُعَلِّمُنِي مِمَّا عَلَّمَهُ اللهُ، ثُمَّ أَتَى خُطْبَتَهُ فَأَتَمَّهَا "ترجمہ
سیدنا ابورفاعہ عدوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچا اور آپ ﷺ خطبہ دے رہے تھے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ایک اجنبی آدمی آیا ہے جو اپنے دین کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے، اسے معلوم نہیں کہ اس کا دین کیا ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور اپنا خطبہ چھوڑ دیا، پھر ایک کرسی لائی گئی جس کے پائے میرے خیال میں لوہے کے تھے، تو رسول اللہ ﷺ اس پر بیٹھے، اور مجھے وہ چیزیں سکھانے لگے جو اللہ نے آپ ﷺ کو سکھائی تھیں، پھر اپنا خطبہ جاری رکھا اور اسے پورا کیا۔