المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو رفاعة العدوي واسمه تميم بن أسيد باب: سیدنا ابورفاعہ عدوی رضی اللہ عنہ، ان کا نام تمیم بن اسید ہے
حدیث نمبر: 1269
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْمَعْنِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، قَالَ: «كَانَ أَبُو رِفَاعَةَ يُسَخِّنُ الْمَاءَ لِأَصْحَابِهِ، ثُمَّ يَقُولُ أَحْسِنُوا الْوُضُوءَ مِنْ هَذَا، فَسَأُحْسِنُ مِنْ هَذَا فَيَتَوَضَّأُ، بِالْمَاءِ الْبَارِدِ»ترجمہ
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: ”ابورفاعہ رضی اللہ عنہ اپنے ساتھیوں کے لیے پانی گرم کرتے، پھر کہتے: اس سے اچھی طرح وضو کرو، اور میں اس سے بہتر وضو کروں گا، پھر وہ خود ٹھنڈے پانی سے وضو کرتے۔“