المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
الضحاك، عن ابن عباس باب: ضحاک کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12599
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ، ثنا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا عَقَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللِّوَاءَ لِعَلِيٍّ يَوْمَ خَيْبَرَ دَعَا لَهُ هُنَيْهَةً , فَقَالَ: «اللهُمَّ أَعِنْهُ، وَأَعِزَّ بِهِ، وَارْحَمْهُ وَارْحَمْ بِهِ، وَانْصُرْهُ وَانْصُرْ بِهِ. اللهُمَّ، وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن علی رضی اللہ عنہ کے لیے جھنڈا باندھا تو کچھ دیر ان کے لیے دعا کی اور فرمایا: ”اے اللہ! اس کی مدد فرما اور اس کے ذریعے (دین کو) عزت دے، اس پر رحم فرما اور اس کے ذریعے رحم فرما، اس کی مدد فرما اور اس کے ذریعے مدد فرما۔ اے اللہ! جو اس سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو اس سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“