المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمر يحيى بن عبيد، عن ابن عباس باب: ابوعمر یحییٰ بن عبید کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12570
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْقَعُ لَهُ الزَّبِيبُ فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ , وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَى مَسَاءِ لَيْلَتِهِ , ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ يُسْقَى أَوْ يُهْرَاقُ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے لیے کشمش بھگوئی جاتی، آپ ﷺ اسے اسی دن، اگلے دن اور اس کے بعد والے دن کی شام تک پیتے، پھر حکم دیتے کہ اسے پلا دیا جائے یا بہا دیا جائے۔