المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمر يحيى بن عبيد، عن ابن عباس باب: ابوعمر یحییٰ بن عبید کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12569
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، ثنا عَمِّي، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا أَبُو مُسْلِمٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّبِيبُ مِنَ اللَّيْلِ فَيَشْرَبُهُ الْغَدَ وَلَيْلَتَهُ، وَالْغَدَ وَلَيْلَتَهُ، وَالْغَدَ حَتَّى إِذَا أَمْسَى شَرِبَهُ، وَسَقَاهُ أَوْ أَمَرَ بِهِ فَأُهْرِيقَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے لیے رات کو کشمش کا نبیذ بھگویا جاتا، آپ ﷺ اسے اگلے دن اور اس کی رات، پھر اگلے دن اور اس کی رات، پھر اگلے دن پیتے، یہاں تک کہ جب شام ہو جاتی تو آپ ﷺ اسے پی لیتے یا کسی کو پلا دیتے، یا اسے بہا دینے کا حکم دیتے۔