المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو ظبيان عن ابن عباس باب: ابوظبیان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12568
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، قَالَا: ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: بِمَ أَعْرِفُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ؟ قَالَ: «إِنْ دَعَوْتُ هَذَا الْعِذْقَ مِنْ هَذِهِ النَّخْلَةِ أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللهِ؟» قَالَ: نَعَمْ، فَجَاءَ الْعِذْقُ يَنْزِلُ مِنَ النَّخْلَةِ حَتَّى سَقَطَ فِي الْأَرْضِ فَجَعَلَ يَنْقُرُ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ قَالَ لَهُ: «ارْجِعْ» فَرَجَعَ حَتَّى عَادَ إِلَى مَكَانِهِ , فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللهِ , وَآمَنَترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک بدوی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: میں کیسے جانوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں اس کھجور کے درخت کی اس ٹہنی کو بلاؤں، تو کیا تم گواہی دو گے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ چنانچہ وہ ٹہنی کھجور کے درخت سے اترنے لگی یہاں تک کہ زمین پر گر پڑی، پھر رینگتی ہوئی نبی کریم ﷺ کے پاس آ گئی، پھر آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”واپس چلی جا۔“ تو وہ واپس اپنی جگہ چلی گئی۔ اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، اور وہ ایمان لے آیا۔