المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو ظبيان عن ابن عباس باب: ابوظبیان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12567
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ قَابُوسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْرِعًا وَنَحْنُ قُعُودٌ فَأَفْزَعَنَا سُرْعَتُهُ , فَلَمَّا انْتَهَى إِلَيْنَا سَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: «لَقَدْ أَقْبَلْتُ إِلَيْكُمْ مُسْرِعًا لِأُخْبِرَكُمَ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَنَسِيتُهَا فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ , فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْآوَاخِرِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ تیزی سے تشریف لائے جبکہ ہم بیٹھے ہوئے تھے، آپ ﷺ کی تیزی نے ہمیں گھبرا دیا۔ جب آپ ﷺ ہمارے پاس پہنچے تو سلام کیا، پھر فرمایا: ”میں تمہیں لیلۃ القدر کے بارے میں بتانے کے لیے تیزی سے آیا تھا، لیکن میرے اور تمہارے درمیان (آتے آتے) وہ مجھے بھلا دی گئی، تو اسے آخری عشرے میں تلاش کرو۔“