المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو ظبيان عن ابن عباس باب: ابوظبیان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12566
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الشَّيَاطِينِ» . قَالُوا: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «نَعَمْ , وَلَكِنَّ اللهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں مگر اس پر شیاطین میں سے ایک ساتھی مقرر کیا گیا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اور آپ بھی، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں، لیکن اللہ نے اس کے مقابلے میں میری مدد فرمائی، تو وہ مسلمان ہو گیا۔“