المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12470–12502) باب: (احادیث 12470 تا 12502)
حدیث نمبر: 12499
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا أَبُو الدَّرْدَاءِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُنِيبِ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ جَالِسًا ذَاتَ يَوْمٍ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقَالَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ لِكُلِّ نَبِيٍّ شَهْوَةً، وَإِنَّ شَهْوَتِي فِي قِيَامِ هَذَا اللَّيْلِ، فَلَا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ خَلْفِي، وَإِنَّ اللهَ جَعَلَ لِكُلِّ نَبِيٍّ طُعْمَةً، وَإِنَّ طُعْمَتِي هَذَا الْخُمُسُ، فَإِذَا قُبِضْتُ فَهُوَ لِوُلَاةِ الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اللہ ﷺ ایک دن بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ آپ ﷺ کے ارد گرد تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے ہر نبی کے لیے ایک خواہش رکھی ہے، اور میری خواہش اس رات کے قیام میں ہے، تو کوئی میرے پیچھے (اس نفل قیام میں) نماز نہ پڑھے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کے لیے ایک روزی مقرر کی ہے، اور میری روزی یہ خمس ہے، تو جب میں فوت ہو جاؤں تو یہ میرے بعد آنے والے حکمرانوں کے لیے ہے۔“