المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12455
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُخْتَارُ بْنُ غَسَّانَ، عَنْ أَبِي مُحَيَّاةَ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ أَقُولُ إِيَّاكُمْ وَجَهَنَّمَ، إِيَّاكُمْ وَالْحُدُودَ، فَإِذَا مِتُّ فَأَنَا فَرَطُكُمْ وَمَوْعِدُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ، وَيَأْتِي قَوْمٌ فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ، فَأَقُولُ: يَا رَبِّ أُمَّتِي، فَيُقَالُ: لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہیں کمر سے پکڑ کر آگ سے بچا رہا ہوں، میں کہتا ہوں: جہنم سے بچو، حدود سے بچو۔ پھر جب میں فوت ہو جاؤں گا تو میں تم سے پہلے (حوض پر) پہنچنے والا اور حوض پر تمہارا وعدہ گاہ ہوں گا، جو وہاں آئے گا وہ کامیاب ہو گا۔ اور کچھ لوگ آئیں گے تو انہیں بائیں طرف لے جایا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے میرے رب! میری امت! تو کہا جائے گا: تجھے نہیں معلوم انہوں نے تیرے بعد کیا نئی باتیں نکالیں، وہ اپنی ایڑیوں کے بل پھر گئے تھے۔“