حدیث نمبر: 12390
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ , إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ وَمَاتَتْ، وَلَمْ تَحُجَّ. قَالَ: «أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أُخْتِكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ تَقْضِيهِ؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَدَيْنُ اللهِ أَحَقُّ أَنْ يُقْضَى، حُجَّ عَنْ أُخْتِكَ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا: یا رسول اللہ! میری بہن نے حج کرنے کی نذر مانی تھی اور فوت ہو گئی، حج نہ کر سکی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بتاؤ، اگر تمہاری بہن پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اللہ کا قرض ادا کرنے کا زیادہ حق دار ہے، اپنی بہن کی طرف سے حج کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12390
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 50، حدیث 12443