حدیث نمبر: 12244
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، {إِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللهُ} [البقرة: ٢٨٤] قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتِ اشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، وَشَقَّ عَلَيْهِمْ فَنَسَخَها اللهُ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {لَا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا} [البقرة: ٢٨٦]
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”اگر تم اپنے دلوں کی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ تم سے اس کا حساب لے گا“ [سورۃ البقرہ: 284] کے بارے میں فرماتے ہیں: جب یہ نازل ہوئی تو یہ مسلمانوں پر بہت سخت اور مشکل گزری، تو اللہ تعالیٰ نے اسے منسوخ کر دیا اور یہ آیت نازل فرمائی: ”اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا“ [سورۃ البقرہ: 286]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12244
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 457، حدیث 12296