حدیث نمبر: 12242
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفِطْرِ، فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَخَطَبَ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَخَطَبَهُنَّ وَحَثَّهُنَّ عَلَى الصَّدَقَةِ فَقَالَ: «تَصَدَّقْنَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي ثَوْبَهَا وَخَاتَمَهَا وقُرْطَها» فَجَمَعَ ذَلِكَ إِلَى بِلَالٍ فِي ثَوْبِهِ
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے خطبے سے پہلے، بغیر اذان و اقامت کے نماز پڑھائی، پھر اپنی سواری پر سوار ہو کر اسی پر خطبہ دیا، پھر عورتوں کے پاس تشریف لائے اور انہیں خطاب کیا اور صدقہ کرنے کی ترغیب دی اور فرمایا: ”اے عورتو! صدقہ کرو۔“ چنانچہ کوئی عورت اپنا کپڑا، انگوٹھی اور بالی اتار کر ڈالنے لگی، تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اسے اپنے کپڑے میں جمع کرتے رہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12242
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 457، حدیث 12294