المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12186
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَابِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانَ الْعَوَقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي الْوَضَّاحِ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، {قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى} [الشورى: ٢٣] قَالَ: «لَمْ يَكُنْ بَطْنٌ مِنْ بُطُونِ قُرَيْشٍ إِلَّا وَقَدْ وَلَدَهُ أَوْ لَهُ فِيهِمْ قَرَابَةٌ، قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا أَنْ تَمْنَعُونِي وتَكُفُّوا عَنِّي لِقَرَابَتِي مِنْكُمْ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ”کہہ دیجیے! میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے قرابت داری کی محبت کے“ [سورۃ الشوریٰ: 23] کے بارے میں فرماتے ہیں: ”قریش کا کوئی خاندان ایسا نہ تھا جس میں آپ ﷺ کی اولاد نہ ہو یا آپ ﷺ کی اس سے قرابت نہ ہو۔ کہہ دیجیے! میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا سوائے اس کے کہ تم میری قرابت کی وجہ سے مجھے نقصان سے بچاؤ اور مجھ سے اپنی ایذا روکے رکھو۔“