المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن جبير، عن ابن عباس باب: سعید بن جبیر کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12185
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقراطيسيُّ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ: قَدْ عَلِمْنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ «مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَمَسَحَ أَصْحَابُهُ» ، فَهَلْ مَسَحَ مُنْذُ نَزَلَتْ سُورَةُ الْمَائِدَةِ؟ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہمیں معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے موزوں پر مسح کیا تھا اور آپ ﷺ کے صحابہ نے بھی مسح کیا، تو کیا سورۃ المائدہ نازل ہونے کے بعد بھی آپ ﷺ نے مسح کیا؟