حدیث نمبر: 12187
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ سَالِمٍ الْأَفْطَسِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا وَقَصَتْ بِهِ نَاقَتُهُ، فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کی اونٹنی نے اسے گرا کر اس کی گردن توڑ دی اور وہ احرام کی حالت میں فوت ہو گیا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور اس کے دونوں کپڑوں میں کفن دو، اور اسے خوشبو کے قریب مت لے جاؤ، کیونکہ وہ قیامت کے دن تلبیہ کہتا ہوا اٹھایا جائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12187
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 436، حدیث 12239