المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11915
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ إِلَى حُنَيْنٍ، وَالنَّاسُ مُخْتَلِفُونَ فَصَائِمٌ وَمُفْطِرٌ، فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَى رَاحِلَتِهِ دَعَا بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ أَوْ مَاءٍ فَشَرِبَهُ قَالَ: فَوَضَعَهُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، ثُمَّ بَصُرَ النَّاسُ فَقَالَ: " الْمُفْطِرُونَ لِلصُّوَّامِ: أَفْطِرُوا "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ رمضان میں حنین کی طرف نکلے، لوگوں میں اختلاف تھا، کوئی روزے سے تھا کوئی روزہ توڑے ہوئے تھا۔ جب آپ ﷺ اپنی سواری پر سیدھے بیٹھے تو دودھ یا پانی کا ایک برتن منگوایا اور اسے پی لیا - راوی کہتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے اسے اپنی سواری پر رکھ لیا - پھر لوگوں نے دیکھا تو فرمایا: ”روزہ توڑنے والے روزہ داروں سے کہیں: روزہ توڑ دو۔“