المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11916
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا الْخَلِيلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَدْخُلَ عَلَى فَاطِمَةَ قَالُوا: هَاتِ شَيْئًا قَالَ: مَا أَجِدُ شَيْئًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ؟»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس (رخصتی کے لیے) جانا چاہتے تھے تو لوگوں نے کہا: کچھ لے آؤ۔ انہوں نے کہا: میرے پاس کچھ نہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری حطمیہ زرہ کہاں ہے؟“