المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11795
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَى الصُّوَرَ فِي الْبَيْتِ، يَعْنِي: الْكَعْبَةَ، لَمْ يَدْخُلْ حَتَّى أَمَرَ بِهَا فَمُحِيَتْ وَرَأَى إِبْرَاهِيمَ، وَإِسْمَاعِيلَ بِأَيْدِيهِمَا الْأَزْلَامُ فَقَالَ: «قَاتَلَهُمُ اللهُ، وَاللهِ مَا اسْتَقْسَمَا بِالْأَزْلَامِ قَطُّ»ترجمہ
…نبی کریم ﷺ نے جب گھر یعنی کعبہ کے اندر تصویریں دیکھیں تو اس وقت تک اندر داخل نہ ہوئے جب تک انہیں مٹانے کا حکم نہ دے دیا، اور آپ نے سیدنا ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کی تصویریں دیکھیں جن کے ہاتھوں میں فال کے تیر (ازلام) بنے ہوئے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ انہیں غارت کرے، اللہ کی قسم! ان دونوں نے کبھی ازلام سے فال نہیں نکالی۔“