المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11796
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا رَفَعَ الْحَدِيثَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ وَقَالَ: «مَنْ تَرَكَهُنَّ خَشْيَةَ أَوْ مَخَافَةَ ثأرٍ فَلَيْسَ مِنَّا» قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «إِنَّ الْحَيَّاتِ مَسِيخُ الْجِنِّ، كَمَا مُسِخَتِ الْقِرَدَةُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ»ترجمہ
عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ میرے خیال میں یہ حدیث مرفوع ہی ہے: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سانپوں کو قتل کرنے کا حکم دیا کرتے تھے اور فرماتے: ”جو انتقام کے خوف یا اندیشے سے انہیں چھوڑ دے وہ ہم میں سے نہیں۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما یہ بھی فرماتے تھے: ”سانپ جنوں کی مسخ شدہ صورت ہیں، جیسے بنی اسرائیل میں سے بندر مسخ کیے گئے تھے۔“