المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11794
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَخْلَدٍ اللَّيْثِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَعَلَّمُوا الزَّهْرَاوَيْنِ الْبَقَرَةَ، وَآلَ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا يَجِيئَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ، أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافٍّ يُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا، تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ، فَإِنَّ أَخَذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا تَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دو روشن سورتیں سیکھو: البقرہ اور آلِ عمران، کیونکہ وہ قیامت کے دن اس طرح آئیں گی گویا وہ دو بادل ہیں، یا دو سائبان ہیں، یا صف باندھے پرندوں کے دو جھنڈ ہیں، جو اپنے ساتھی کی طرف سے حجت پیش کریں گی۔ سورۃ البقرہ سیکھو، کیونکہ اسے اپنانا برکت ہے اور اسے چھوڑنا حسرت ہے، اور جادوگر اس پر قابو نہیں پا سکتے۔“