حدیث نمبر: 11749
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ» . قَالَ عِكْرِمَةُ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: فَكَيْفَ يُنْزَعُ الْإِيمَانُ؟ قَالَ: «كَذَا وَوَصَفَ فَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، ثُمَّ أَخْرَجَهَا، فَإِذَا تَابَ عَادَ إِلَى ذَلِكَ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”زانی جس وقت زنا کرتا ہے اس وقت وہ مومن نہیں ہوتا۔“ عکرمہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: تو ایمان کیسے نکالا جاتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اس طرح“ - اور بیان کرتے ہوئے اپنی انگلیاں آپس میں پھنسائیں، پھر انہیں نکالا - ”پھر جب وہ توبہ کرتا ہے تو ایمان دوبارہ اسی طرح لوٹ آتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11749
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 300، حدیث 11799