المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11682
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ {رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ} [المائدة: ٨٣] قَالَ: «مَعَ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ، فَإِنَّهُمْ قد شَهِدُوا أَنَّهُ قد بَلَّغَ وَشَهِدُوا لِلرُّسُلِ أَنَّهُمْ قَدْ بَلَّغُوا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، سو ہمیں گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لے“ [سورۃ المائدہ: 83]، فرمایا: ”یعنی محمد ﷺ اور ان کی امت کے ساتھ، کیونکہ انہوں نے گواہی دی کہ آپ ﷺ نے پیغام پہنچا دیا، اور وہ رسولوں کے لیے بھی گواہی دیتے ہیں کہ انہوں نے اپنا پیغام پہنچا دیا۔“