حدیث نمبر: 11681
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ح، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَا: ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " مَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَلَى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ غَنْمٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَقَالُوا: مَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ إِلَّا لِيَتَعَوَّذَ فَعَمِدُوا إِلَيْهِ فَقَتَلُوهُ وَأَخَذُوا غَنَمَهُ فَأَتَوْا بِهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ فَتَبَيَّنُوا} [النساء: ٩٤] إِلَى قَوْلِهِ: {كَذَلِكَ كُنْتُمْ مِنْ قَبْلُ} [النساء: ٩٤] "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنو سلیم کا ایک شخص نبی کریم ﷺ کے کچھ صحابہ کے پاس سے گزرا، اس کے ساتھ بکریاں تھیں، اس نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے کہا: اس نے تو صرف اپنے بچاؤ کے لیے سلام کیا ہے، چنانچہ وہ اس کی طرف بڑھے اور اسے قتل کر دیا اور اس کی بکریاں لے لیں، پھر وہ انہیں رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آئے، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اے ایمان والو! جب تم اللہ کے راستے میں نکلو تو خوب تحقیق کر لیا کرو...“ سے ”تم پہلے ایسے ہی تھے“ تک [سورۃ النساء: 94]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11681
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 278، حدیث 11731