المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11680
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ الَّذِينَ مَاتُوا وَيَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، فَنَزَلَتْ {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا} [المائدة: ٩٣] " الْآيَةَترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو شراب پیتے ہوئے فوت ہو گئے؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ”ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے، اس میں کوئی گناہ نہیں جو انہوں نے کھایا پیا“ [سورۃ المائدہ: 93] آخر آیت تک۔