المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11679
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ الَّذِينَ مَاتُوا وَهُمْ يُصَلُّونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {مَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ إِنَّ اللهَ بِالنَّاسِ لرءُوفٌ رَحِيمٌ} "ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ان لوگوں کے بارے میں کیا خیال ہے جو بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتے ہوئے فوت ہو گئے؟ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اللہ ایسا نہیں کہ تمہارا ایمان ضائع کر دے، بے شک اللہ لوگوں پر بہت شفیق، نہایت مہربان ہے۔“