المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11668
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ الْقَنَّادُ، ثنا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ مَرَّ بِقَوْمٍ قَدْ نَصَبُوا حَمَامَةً فَهُمْ يَرْمُونَهَا، فَقَالَ: «لَا تَتَّخِذُوا الرُّوحَ غَرَضًا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک کبوتر کھڑا کر کے اسے نشانہ بنا رکھا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی جاندار کو نشانہ مت بناؤ۔“