المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11669
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَدْ نَصَبُوا حَمَامَةً يَرْمُونَهَا، فَقَالَ: «لَا تَتَّخِذُوا شَيْئًا مِنَ الرُّوحِ غَرَضًا»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے جنہوں نے ایک کبوتر کھڑا کر کے اسے نشانہ بنا رکھا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی بھی جاندار کو نشانہ مت بناؤ۔“