حدیث نمبر: 11654
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ " فَصَامَ حَتَّى أَتَى قُدَيْدًا فَأُتِي بِإِنَاءٍ مِنْ لَبَنٍ، فَأَفْطَرَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، وَهُوَ فِي رَمَضَانَ، وَأَفْطَرَ النَّاسُ، فَقَالَ الَّذِينَ أَفْطَرُوا لِلَّذِينَ لَمْ يُفْطِرُوا: أَفْطِرُوا يَا عُصَاةُ "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم ﷺ مدینہ سے مکہ کی طرف نکلے، آپ روزے سے تھے یہاں تک کہ قدید پہنچے، تو آپ کے پاس دودھ کا ایک برتن لایا گیا، آپ ﷺ نے اپنی سواری پر ہی روزہ افطار کر لیا، اور یہ رمضان میں تھا، تو لوگوں نے بھی روزہ افطار کر دیا، پھر جنہوں نے افطار کیا انہوں نے ان لوگوں سے جنہوں نے افطار نہیں کیا کہا: افطار کر لو، اے نافرمانو!

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11654
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 271، حدیث 11704