المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11653
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَيْنَمَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ نَائِمٌ فِي الْمَسْجِدِ وَرِدَاؤُهُ تَحْتَ رَأْسِهِ جَاءَ رَجُلٌ، فَسَلَّ رِدَاءَهُ فَأَخَذَهُ فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُقْطَعْ فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ رِدَائِي يُقْطَعُ فِيهِ يَدُ مُسْلِمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَهَلَّا قَبْلَ أَنْ تَأْتِيَنِي بِهِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک بار سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے اور ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی، ایک شخص آیا اور چادر کھینچ کر لے گیا، پھر اسے نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا، تو نبی کریم ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، تو اس (صفوان) نے کہا: میرا خیال نہ تھا کہ میری چادر کی وجہ سے کسی مسلمان کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ بات تم نے مجھے اسے لانے سے پہلے کیوں نہ کہی؟“