المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11646
حَدَّثَنَا جبرونُ بْنُ عِيسَى الْمُقْرِئُ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيُّ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ حُصَيْنِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَسْخَطَ اللهَ فِي رِضَا النَّاسِ سَخِطَ اللهُ عَلَيْهِ، وأَسْخَطَ عَلَيْهِ مَنْ أرضاهُ فِي سَخَطِهِ، وَمَنْ أَرْضَى اللهَ فِي سَخَطِ النَّاسِ رَضِي اللهُ عَنْهُ وَأَرْضَى عَنْهُ مَنْ أَسْخَطَهُ فِي رِضَاهُ حَتَّى يُزَيِّنَهُ وَيُزَيِّنَ قَوْلَهُ وَعَمَلَهُ فِي عَيْنِهِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو لوگوں کی رضا کی خاطر اللہ کو ناراض کرے، اللہ اس سے ناراض ہو جاتا ہے، اور جس نے اسے اس کی ناراضی میں راضی کیا تھا اسے بھی اس پر ناراض کر دیتا ہے۔ اور جو لوگوں کی ناراضی مول لے کر اللہ کو راضی کرے، اللہ اس سے راضی ہو جاتا ہے، اور جو اس کی رضا میں اس پر ناراض ہوا تھا اسے بھی اس پر راضی کر دیتا ہے، یہاں تک کہ اسے، اس کی بات کو اور اس کے عمل کو ان کی نظروں میں خوبصورت بنا دیتا ہے۔“