المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11645
حَدَّثَنَا جبرونُ بْنُ عِيسَى الْمُقْرِئُ، ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَفْرِيُّ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ مَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَضْطَرِبُ فَقَامَ يَدْعُو اللهَ لَهُ أَنْ يُعافِيَهُ فَقِيلَ لَهُ يَا مُوسَى إِنَّهُ لَيْسَ الَّذِي يُصِيبُهُ حَظٌّ مِنْ إِبْلِيسَ، وَلَكِنَّهُ جَوَّعَ نَفْسَهُ لِي فَهُوَ الَّذِي يَرَى أَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ كُلَّ يَوْمٍ مَرَّاتٍ أَتَعَجَّبُ مِنْ طَاعَتِهِ لِي فَمُرْهُ فَلْيَدْعُو لَكَ، فَإِنَّ لَهُ عِنْدِي كُلَّ يَوْمٍ دَعْوَةً»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا موسیٰ بن عمران علیہ السلام ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو کپکپا رہا تھا، تو وہ اس کے لیے دعا کرنے کھڑے ہو گئے کہ اللہ اسے عافیت دے، تو کہا گیا: اے موسیٰ! اسے جو ہو رہا ہے وہ ابلیس کی طرف سے نہیں، بلکہ اس نے میری خاطر خود کو بھوکا رکھا ہے، اور یہ وہ شخص ہے جسے میں ہر دن کئی بار دیکھتا ہوں اور اس کی اطاعت پر تعجب کرتا ہوں، سو اسے کہو کہ تمہارے لیے دعا کرے، کیونکہ اس کے لیے میرے ہاں ہر دن ایک قبول ہونے والی دعا ہے۔“