المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عكرمة عن ابن عباس باب: عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11638
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ، عَنْ ثَابِتٍ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِي اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: لَمَّا بَايَعَ النِّسَاءُ لَا يَتَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى قَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَاكَ تَشْتَرِطُ عَلَيْنَا أَنْ لَا نَتَبَرَّجَ، وَإِنَّ فُلَانَةَ قَدْ أَسْعَدَتْنِي، وَقَدْ مَاتَ أَخُوهَا فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبِي فَأَسْعِدِيهَا، ثُمَّ تَعَالَيْ فَبَايِعِيني»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب عورتوں نے اس بات پر بیعت کی کہ وہ پہلی جاہلیت کی طرح زیب و زینت کا اظہار نہیں کریں گی، تو ایک عورت نے کہا: یا رسول اللہ! میں دیکھ رہی ہوں کہ آپ ہم پر یہ شرط لگا رہے ہیں کہ ہم زیب و زینت کا اظہار نہ کریں، حالانکہ فلاں عورت نے (نوحے میں) میرا ساتھ دیا تھا، اور اب اس کا بھائی فوت ہو گیا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، (نوحے میں) اس کا ساتھ دے آؤ، پھر آ کر مجھ سے بیعت کر لو۔“