حدیث نمبر: 11583
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ، أَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُعْضَدُ عِضَاهُهَا، وَلَا يُنَفَّرُ صَيْدُهَا، وَلَا يُخَلَّى خَلَاهَا، وَلَا يَحِلُّ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ» قَالَ الْعَبَّاسُ: إِلَّا الْإِذْخِرَ فَقَالَ: «إِلَّا الْإِذْخِرَ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے خاردار درخت نہ کاٹے جائیں، اس کا شکار نہ بھگایا جائے، اس کی گھاس نہ اکھاڑی جائے، اور اس کی گری ہوئی چیز صرف اعلان کرنے والے کے لیے حلال ہے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: سوائے اذخر کے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سوائے اذخر کے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11583
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 247، حدیث 11633