المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن عثمان ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 114
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ قَالَ: " اجْتَمَعْنَا فِي دَارِ مَخْرَمَةَ بَعْدَمَا قُتِلَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نُرِيدُ الْبَيْعَةَ، فَقَالَ أَبُو جَهْمِ بْنُ حُذَيْفَةَ: إِنَّا مَنْ بَايَعَنَا مِنْكُمْ فَإِنَّا لَا نَحُولُ دُونَ قِصَاصٍ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ: أَمَّا مِنْ دَمِ عُثْمَانَ فَلَا، فَقَالَ أَبُو جَهْمٍ: يَا ابْنَ سُمَيَّةَ وَاللهِ لَتُقَادَنَّهُ مِنْ جَلَدَاتٍ جُلِدْتَهَا، وَلَا يُقَادُ لِدَمِ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَانْصَرَفُوا يَوْمَئِذٍ عَنْ غَيْرِ بَيْعَةٍ "ترجمہ
علقمہ بن وقاص کہتے ہیں: ہم عثمان رضی اللہ عنہ کے شہید ہونے کے بعد مخرمہ کے گھر میں بیعت کے ارادے سے جمع ہوئے، تو سیدنا ابوجہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم میں سے جو بھی تم سے بیعت کرے گا، ہم قصاص کی راہ میں حائل نہیں ہوں گے۔ اس پر سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے کہا: عثمان کے خون کے معاملے میں ہرگز نہیں۔ ابوجہم نے کہا: اے ابن سمیہ! اللہ کی قسم! جو کوڑے تجھے لگائے گئے تھے ان کا بدلہ تجھ سے لیا جائے گا، لیکن عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا بدلہ نہیں لیا جائے گا۔ چنانچہ وہ اس دن بغیر بیعت کیے واپس چلے گئے۔