حدیث نمبر: 11244
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: بِتُّ فِي بَيْتِ خَالَتِي مَيْمُونَةَ «فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ فَأَطْلَقَ الْقِرْبَةَ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ فَأَخَذَنِي بِيَمِينِهِ فَأَدَارَنِي مِنْ وَرَائِهِ وَأَقَامَنِي عَنْ يَمِينِهِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر رات گزاری، رسول اللہ ﷺ رات کے وقت اٹھے، مشکیزہ کھول کر وضو کیا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے، میں نے بھی وضو کیا، پھر آ کر آپ ﷺ کے بائیں طرف کھڑا ہو گیا تو آپ ﷺ نے اپنے دائیں ہاتھ سے مجھے پکڑا اور اپنے پیچھے سے گھما کر اپنی دائیں طرف کھڑا کر دیا، چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 11244
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 139، حدیث 11291