المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء، عن ابن عباس باب: عطاء کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 11245
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «أَفَاضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ وَرِدْفُهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَجَالَتْ بِهِ النَّاقَةُ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَيْهِ لَا يُجَاوِزَانِ رَأْسَهُ، ثُمَّ سَارَ عَلَى هَيْئَتِهِ إِلَى جَمْعٍ وَرِدْفُهُ الْفَضْلُ فَمَا زَالَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ عرفات سے روانہ ہوئے، آپ ﷺ کے پیچھے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سوار تھے، اونٹنی اچھل کود کرتی رہی جبکہ آپ ﷺ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے جو آپ ﷺ کے سر سے اوپر نہیں جاتے تھے، پھر آپ ﷺ اسی حالت میں مزدلفہ کی طرف چلے، اس بار آپ ﷺ کے پیچھے فضل رضی اللہ عنہ سوار تھے، اور آپ ﷺ جمرہ کی رمی کرنے تک تلبیہ پڑھتے رہے۔