حدیث نمبر: 10988
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَوْتُ الْغَرِيبِ شَهَادَةٌ إِذَا احْتُضِرَ، فَرَمَى بِبَصَرِهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، فَلَمْ يَرَ إِلَّا غَرِيبًا، وَذَكَرَ أَهْلَهُ وَوَلَدَهُ، وَتَنَفَّسَ فَلَهُ بِكُلِّ نَفَسٍ يَتَنَفَسُّهُ يَمْحُو اللهُ أَلْفَيْ أَلْفِ سَيِّئَةٍ، وَيَكْتُبُ لَهُ أَلْفَيْ أَلْفِ حَسَنَةٍ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پردیسی کی موت شہادت ہے۔ جب اسے موت آتی ہے تو وہ اپنی دائیں اور بائیں طرف نظر دوڑاتا ہے، اسے کوئی جاننے والا نظر نہیں آتا سوائے اجنبیوں کے، تو وہ اپنے گھر والوں اور اولاد کو یاد کرتا ہے اور آہ بھرتا ہے، تو اس کی ہر آہ کے بدلے اللہ اس کی بیس لاکھ برائیاں مٹا دیتا ہے اور اس کے لیے بیس لاکھ نیکیاں لکھ دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 10988
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 57، حدیث 11034