المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وهب بن منبه، عن ابن عباس باب: وہب بن منبہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 10987
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ الْكُوفِيُّ، ثنا عَبْدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ إِدْرِيسَ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِيهِ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: " سَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنْ يَرَاهُ فِي صُورَتِهِ قَالَ: ادْعُ رَبَّكَ، فَدَعَا رَبَّهُ، فَطَلَعَ عَلَيْهِ سَوَادٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ فَجَعَلَ يَرْتَفِعُ فَيَنْتَشِرُ، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِقَ فَأَتَاهُ فَنَعَشَهُ وَمَسَحَ الْبُزَاقَ عَنْ شِدْقِهِ "ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے جبریل علیہ السلام سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی اصل صورت میں دکھائیں۔ جبریل علیہ السلام نے کہا: اپنے رب سے دعا کریں۔ تو آپ ﷺ نے اپنے رب سے دعا کی، پس مشرق کی جانب سے ایک سیاہی نمودار ہوئی جو بلند ہوتی اور پھیلتی جا رہی تھی، جب نبی کریم ﷺ نے اسے دیکھا تو بے ہوش ہو گئے، تو جبریل علیہ السلام ان کے پاس آئے، انہیں سہارا دیا اور ان کے منہ سے (نکلا ہوا) لعاب صاف کیا۔